نواز شریف کیس لڑنے کی بجائے راہ فرار اختیار کر رہے ہیں، شیخ رشید

نواز شریف کیس لڑنے کی بجائے راہ فرار اختیار کر رہے ہیں، شیخ رشید

اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نواز شریف اور ان کے بچوں کا نیب میں پیش نہ ہونے سے ثابت ہو گیا کہ وہ کیس کو سمجھ نہیں پائے اور ٹکراﺅ کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں ۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ نواز شریف کے اس اقدام سے یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ چوٹی کے وکیل بھی ان کو درست مشورہ دینے میں ناکام ہوئے اور اب وہ کیس لڑنے کی بجائے فرار اختیار کر رہے ہیں حالانکہ کسی بھی سیاست دان کے لئے کیسز لڑنا انتہائی اہم اور ضروری ہوتا ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ اب صاف واضح ہو گیا کہ نواز شریف اداروں سے ٹکراﺅ کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں جو مزید تباہی کا باعث بنے گی لیکن اس تباہی سے عوام کا نقصان نہیں ہو گا بلکہ خود نواز شریف کی سیاست دفن ہو جائے گی اور یہ دیکھنے کے لئے پہلے چار ماہ کا کہا تھا اب سمجھتا ہوں کہ آئندہ دو ماہ ہی اہم ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں