پشاور میں ڈینگی کے لمبے ڈیرے، 24نئے مریض داخل ،تعداد700سے تجاوز کرگئی

پشاور میں ڈینگی کے لمبے ڈیرے، 24نئے مریض داخل ،تعداد700سے تجاوز کرگئی

پشاور: پشاور میں ڈینگی نے لمبے ڈیرے ڈال لئے،  ایک دن میں خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں 24نئے مریض داخل  ہوئے۔مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج مریضوں کی تعداد 146ہوگئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق آج  کل پشاور ڈینگی کی لپیٹ میں ہے، ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت ڈینگی کے سامنے بے بس نظرآنے لگے، ڈینگی کے شکار افراد کی تعداد 700سے تجاوز کرگئی۔146افراد مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ جبکہ خیبر ٹیچنگ ہسپتال کی انتظامیہ کے ہسپتال میں روزانہ کی بنیاد پر 20سے زائد افراد لائے جارہے ہیں۔

خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کےلئے علیحدہ وارڈز مختص کئے گئے ہیں، مریضوں کے لواحقین نے ہسپتال میں سہولیات پر اعتماد کا اظہار کیا۔دوسری جانب پشاور ہائیکورٹ نے ڈینگی سے متعلق کیس کی سماعت کرتے ہوئے سیکرٹری صحت اور ڈی ایچ او اور ڈپٹی کمشنر پشاور کو منگل کے روز طلب کرلیاہے۔

مصنف کے بارے میں