غیر قانونی تارکین وطن کی سعودی عرب سے واپسی شروع

غیر قانونی تارکین وطن کی سعودی عرب سے واپسی شروع

جدہ:سعودی عرب کی طرف سے شروع کردہ نئی تارکین ِوطن معافی کی اسکیم کے تحت لا کھوں افراد کو انکے آبائی وطن بھیج دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی طرف سے شروع کردہ نئی تارکین ِوطن معافی سکیم کے تحت گزشتہ روز سعودی عرب سے سات لاکھ سے زیادہ غیر قانونی تارکین ِوطن کو اپنے آبائی ممالک واپس بھیج دیا گیا۔
سعودی میڈیا کے مطابق یہ تارکینِ وطن ،ویزے اقامت اور ملازمت کے قواعد وضوابط کی خلاف ورزیوںمیں ملوث پائے گئے تھے اور انھیں ان خلاف ورزیوں کے بعد انکے وطن واپس بھیجا گیا ہے۔ اس مہم سے فائدہ اٹھا کر واپس جا سکتے ہیں اور اگلے مرحلے میں مزید چھیالیس ہزار غیر قانونی تارکین وطن کو سعودی عرب سے ان کے ممالک کو واپس بھیجا جائے گا۔
واضح رہے کہ اس ایمنسٹی مہم کی مدت جولائی کے آغاز میں ختم ہوگئی تھی اور سعودی حکام نے اس کے بعد دوسرے مرحلے پر بھی کام شروع کردیا تھا ۔