برطانوی شہری نے دبئی میں دوسری مرتبہ 10 لاکھ ڈالر جیت لئے

برطانوی شہری نے دبئی میں دوسری مرتبہ 10 لاکھ ڈالر جیت لئے

دبئی: برطانیہ کے 43 سالہ شہری نے دبئی کے شاپنگ مال کی قرعہ اندازی میں دوسری مرتبہ 10 لاکھ ڈالرز   جیت لئے ۔

جمعہ کو خلجی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ایلن وینٹر نے دبئی ڈیوٹی فری شاپ کی قرعہ اندازیوں میں سے ایک سال میں دوسری مرتبہ10لاکھ ڈ الر جیتے ہیں ۔ یہ قرعہ اندازی دبئی ڈیوٹی فری شاپ کی ملینیئم ملینیئری سکیم کے تحت ہوئی ۔

ایلن وینٹر کئی ممالک میں آئل کی صنعت میں پروڈکشن شفٹ سپروائیزر کے طور پر کام کر چکے ہیں اور وہ 2010ء سے دبئی ڈیوٹی فری شاپ کی ملینیئم ملینیئری سکیم میں حصہ لیتے آئے ہیں ۔

مصنف کے بارے میں