اشیاءکی خریدو فروخت کیلئے فیس بک کا شاندار فیچر متعارف

اشیاءکی خریدو فروخت کیلئے فیس بک کا شاندار فیچر متعارف

لندن : دنیا بھر میں سماجی رابطے کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک نے یورپ میں ”مارکیٹ پلیس“ کے نام سے نیا فیچر متعارف کروادیا جس کی مدد سے صارفین اپنے قریبی علاقے میں اشیا کی خریدوفروخت کر سکیں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فیس بک کی جانب سے یہ سہولت 17 یورپی ممالک میں متعارف کروائی گئی ہے جس میں آسٹریا، بیلجیئم، چیک ری پبلک، ڈنمارک، فِن لینڈ، فرانس، جرمنی، ہنگری، آئرلینڈ، اٹلی، لگسمبرگ، ہالینڈ، ناروے، پرتگال، اسپین، سویڈن، اور سوئزرلینڈ شامل ہیں۔ تاہم اسے آسٹریلیا، کینیڈا، چلی، میکسکو، نیوزی لینڈ، اور برطانیہ میں پہلے ہی ریلیز کیا جا چکا ہے۔تجزیہ کاروں کے مطابق یہ کریگ لسٹ کی طرح کی ایک سروس ہے جہاں لوگ اپنی اشیا فروخت اور خرید سکیں گے خواہ وہ پرانی اور غیر معیاری اشیا ہی کیوں نہ ہوں۔
واضح رہے کہ فیس ب±ک مارکیٹ پلیس کا اعلان سب سے پہلے 2016 کے اینڈروئڈ پلیٹ فارم پر کیا گیا تھا تاہم یورپ میں اسے فیس بک ایپ کے ساتھ ساتھ فیس بک کی ڈیسک ٹاپ ورڑن کے لیے بھی پیش کیا جا رہا ہے۔