سالگرہ کو یادگار بنانے کیلئے فیس بک کے جدید فیچر متعارف

سالگرہ کو یادگار بنانے کیلئے فیس بک کے جدید فیچر متعارف

نیویارک: سماجی رابطے کی مقبول ترین ویب سائٹ فیس بک نے سالگرہ پیغامات کو مزید خوبصورت اور یادگار بنانے کے لئے نئے شاندار فیچر متعارف کرواے ہیں، جس کے تحت صارفین اپنے پیاروں کو سالگرہ کی مبارکباد دینے کے ساتھ ساتھ ان کے لئے برتھ ڈے ویڈیو بھی بنا سکتے ہیں جس میں فیس بک آپ دونوں کی یادگار تصاویر کو یکجا کر کے خوبصورت انداز میں پیش کرے گا۔
اس کے علاوہ اب فیس بک پرسالگرہ کے دوران چیریٹی مہم بھی شروع کی جا سکے گی جس کو آپ کسی فلاحی تنظیم کے لئے عطیات کر سکتے ہیں۔ اس کے لئے آپ کو سالگرہ سے دو ہفتے قبل فیس بک کے فنڈریزر فیچر کا استعمال کرتے ہوئے کسی فلاحی تنظیم کو منتخب کرنا ہو گا۔ آپ کی فرینڈ لسٹ میں موجود تمام افراد کو فیس بک اس چیریٹی مہم کی اطلاع فراہم کرے گا اور یوں وہ سب ڈونیشن کا حصہ بن سکیں گے۔
صارفین کا کہنا ہے کہ فیس بک کے ان نئے فیچرز سے نہ صرف سالگرہ کو یادگار بنایا جا سکے گا بلکہ یہ دوستیاں مضبوط کرنے اور مثبت رویوں کو پھیلانے کا باعث بھی بنیں گے۔