جلد پر بننے والے بدنما دانوں سے راتوں رات چھٹکارا پانے کا آسان قدرتی طریقہ

نیویارک: اگر جلد پر بدنما دانے بن جائیں تو انسان باہر جانے سے بھی گھبراتا ہے،آئیے آپ کو ایسے طریقے بتاتے ہیں جن پر عمل کرکے آپ راتوں رات ان سے چھٹکاراپاسکتے ہیں۔

جلد پر بننے والے بدنما دانوں سے راتوں رات چھٹکارا پانے کا آسان قدرتی طریقہ

نیویارک: اگر جلد پر بدنما دانے بن جائیں تو انسان باہر جانے سے بھی گھبراتا ہے،آئیے آپ کو ایسے طریقے بتاتے ہیں جن پر عمل کرکے آپ راتوں رات ان سے چھٹکاراپاسکتے ہیں۔
بیکنگ سوڈا:  اسے حساس جلدکے حامل افراد بھی بے فکری سے استعمال کرسکتے ہیں۔ چند قطرے پانی بیکنگ سوڈا میں ملاکر ایک پیسٹ بنائیں اور منہ یا جسم کا وہ حصہ دھوئیں جہاں دانہ نکلا ہو،اب یہ پیسٹ انے پر لگادیں۔30سے 40منٹ بعد نیم گرم پانی سے دھونے کے بعد آپ تبدیلی دیکھیں گے۔
کھیرا: یہ وٹامن اے، ای اور سی سے بھرپور ہوتے ہیں ،ایک یا دوکھیرے چھیل کر پانی میں بھگوئیں اور اس سے منہ دھوئیں۔اسی طرح آپ چاہیں تو ایک کھیرا پیسٹ بناکر اسے چہرے پر لگائیں اور آدھ گھنٹے بعد نیم گرم پانی سے دھولیں۔
پودینہ (پیپرمنٹ):  پودینے کے پتے توڑیں اور انہیں دھونے کے بعد پیس لیں۔ اب اسے دانوں پر لگائیں اور 15منٹ بعد ٹھنڈے پانی سے دھولیں۔ یہ ٹوٹکا بھی دانوں سے نجات میں مجرد پایا گیا ہے۔
ٹوتھ پیسٹ: یہ انتہائی لیکن کارگر نسخہ ہے،دانے پر تھوڑی سی ٹوتھ پیسٹ لگائیں ،یاد رہے کہ یہ سفید پیسٹ ہو اور جیل والی پیسٹ سے اجتناب کریں۔رات کو سونے سے پہلے تھوڑی سی پیسٹ لگائیں تاکہ یہ زیادہ دیر تک اپنا کام کرسکے۔اگلی صبح ٹھنڈے پانی سے متاثرہ جگہ کو دھولیں۔
لیموں کا رس: اس کی وجہ سے جسم کی سوزش اور سوجن ٹھیک ہوتی ہے۔رات کو سونے سے ایک گھنٹہ پہلے لیموں کے رس میں روئی بھگوئیں اور اسے دانے پر لگائیں، ایک گھنٹے بعد ٹھنڈے پانی سے دھوئیںاور پھر اس پر موسچرائزر لگالیں۔اگر جلن محسوس ہوتو ہ حساس جلد کی نشانی ہے لہذا پانی سے دھولیں۔
شہد: دن میں کسی بھی وقت ایک شہد لگائیں اور ایک گھنٹے بعد نیم گرم پانی سے دھولیں۔یہ ٹوٹکا بھی دانوں کو تیزی سے ختم کرتا ہے۔
لہسن : انٹی بیکٹیریل خصوصیات کے حامل لہسن کی وجہ سے بھی دانوں سے نجات پائی جاسکتی ہے۔ لہسن کو پیس کر پانی میں ڈالیں اور 15منٹ بھیگا رہنے دیں، اب اس محلول کو متاثرہ جگہ پر لگائیں ۔