لعل شہباز قلندر کا مزار عوام کے لیے کھول دیا گیا،فضا تاحال سوگوار

لعل شہباز قلندر کا مزار عوام کے لیے کھول دیا گیا،فضا تاحال سوگوار

سیہون شریف:لعل شہباز قلندر کا مزار عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے تاہم آج بھی فضا سوگوار ہے۔ کاروباری سرگرمیاں بھی جزوی طور پر بحال ہونا شروع ہو گئیں۔ دوسری جانب خود کش حملے کا مقدمہ پولیس کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ۔  سیہون شریف میں بارود اور خون کی فضا چھٹنے لگی۔خود کش حملے کے تیسرے روز آج بھی شہر بھر میں سوگ کا سماں ہے ،تاہم کاروباری سرگرمیاں جزوی طور پر بحال ہونا شروع ہوگئیں۔
حضرت لعل شہباز قلندرکےمزار سے متصل بازار کھول دیا گیاجہاں دور درا ز سے آئے، زائرین خریداری کررہے ہیں۔ شہر بھرمی سکیورٹی بھی سخت کردی گئیمزار کی سکیورٹی کے لیے پولیس کے ساتھ رینجرز کی نفری بھی تعینات کردی گئی ممجبکہ مزار کے اندر رضا کار سکیورٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ خود کش حملے کا مقدمہ ایس ایچ او سیہون رسول بخش کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ،،،مقدمے میں دہشت گردی، قتل، اقدام قتل اور دیگر سنگین دفعات شامل کی گئی ہیں۔

مصنف کے بارے میں