قیمتی پتھروں اور زیورات کی برآمدات 1.18 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئیں

قیمتی پتھروں اور زیورات کی برآمدات 1.18 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئیں

اسلام آباد : قیمتی پتھروں اور زیورات کی برآمدات پانچ سال میں 1.18 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئیں۔ پاکستان جیمز اینڈ جیولری ڈویلپمنٹ کمپنی (پی جے ڈی سی) کے زیر انتظام چار روزہ بین الاقوامی نمائش 13تا 16 اپریل 2017ءکو لاہور میں منعقد ہو گی۔ پی جے ڈی سی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر بختیار خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کمپنی صرف ملکی برآمدات کے فروغ کے لئے عالمی نمائش کا انعقاد نہیں کر رہی۔

بلکہ اس کا مقصد جیمز اور جیولری کی کاروباری شخصیات اور خریداروں کے عالمی سطح پر فروغ بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نمائش میں چین، سری لنکا، بھارت، آذربائیجان، یو اے ای، سپین اور تھائی لینڈ سمیت 12 سے زائد ممالک کے تجارتی وفود شریک ہوں گے۔ انہوں نے کہا قمتی پتھروں اور زیورات کی قومی برآمدات کے فروغ کیلئے جامع حکمت عمل کے تحت اقدامات کئے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ پانچ سال کے دوران برآمدات حجم 47 ملین ڈالر سے 1.18 ارب ڈالر تک بڑھ چکا ہے جس میں مزید اضافہ کیلئے کاوشیں کی جا رہی ہیں اور عالمی نمائش کے انعقاد سے قمتی پتھروں اور زیورات کی برآمدات کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔