ملائیشیا میں بلیوں کیلئے عالیشان فائیو اسٹار ہوٹل کا قیام

 ملائیشیا میں بلیوں کیلئے عالیشان فائیو اسٹار ہوٹل کا قیام

کوالا لمپور:ملائیشیا میں بلیوں کے لیے ایک شاندار ہوٹل تعمیر کیا گیا ہے جہاں بڑے عالیشان بیڈ، پلے گراونڈ، درجہ حرارت کنٹرول کرنے والے کمرے اور لذیذ ترین کھانے موجود ہیں۔ملائیشیا میں قائم اس ہوٹل ”کیٹ زونیا“ میں لوگ شہر سے باہر جانے پر اپنی محبوب پالتو بلیوں کو یہاں چھوڑ سکتے ہیں، یہاں کا عملہ بلیوں کا خاص خیال رکھتا ہے اور انہیں ہرطرح کا آرام پہنچاتا ہے۔

ہوٹل ملازمین کو احساس ہےکہ بلیوں کے مالکان اپنی مصروفیت کی بنا پر ان کا خیال نہیں رکھ سکتے اور وہ اس کسرکو پوری کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ ہوٹل میں بلیوں کی ذہنی اور جسمانی افزائش کی کوشش بھی کی جاتی ہے۔


ہوٹل کی ویب سائٹ کے مطابق بلیوں کو بھی چھٹیوں کی ضرورت ہوتی ہے، انہیں مالک سمجھنا چاہیے، انہیں ایک ایسا ماحول فراہم کیا جائے جہاں وہ گھر کا آرام محسوس کریں، انہیں تنہا نہ چھوڑا جائے بلکہ گلے لگایا اورپیار کیا جائے۔