میڈیا کامیابی کا ذکر نہیں صرف تنقید ہی کرتا ہے: ثانیہ مرزا

میڈیا کامیابی کا ذکر نہیں صرف تنقید ہی کرتا ہے: ثانیہ مرزا

نیو دہلی: بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے آج اپنے ہی میڈٰیا کو آڑے ہاتھوں لیا۔ ان کا سماجی میڈیا پر اپنے پیغام میں کہنا تھا میڈیا کامیابی کا تذکرہ کرنے کی زحمت نہیں کرتا اور میرے انکم ٹیکس معاملے پر سو مضامین لکھ دیتا ہے۔ مثبت خبروں کے مقابلے میں منفی خبریں زیادہ بکتی ہیں ایسے کام پر میڈیا کو داد دینی چاہئے۔

واضح رہے ثانیہ مرزا کو مبینہ ٹیکس چوری کے معاملے پر محکمہ انکم ٹیکس نے ٹونس جاری کیا تھا اور اس کے بعد ان کے چارٹرڈ اکاؤنٹینٹ نے سروسز ٹیکس حکام کے سامنے حاضر ہو کر تفصیلات پیش کر دی ہیں۔ تلنگانہ حکومت نے ثانیہ مرزا کو ریاست کی سفیر بننے کے عوض تربیتی ترغیب کی مد میں ایک کروڑ روپے دیئے ہیں۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں