پریانکا چوپڑا کی مصروف شیڈول کے باعث آسکر ایوارڈ 2017 میں شرکت سے معذرت

پریانکا چوپڑا کی مصروف شیڈول کے باعث آسکر ایوارڈ 2017 میں شرکت سے معذرت

لاس اینجلس:آسکر ایوارڈ  میں شرکت کیلئے ہر اداکارہ اور اداکارہ کی خواہش ہوتی ہے۔  لیکن ایک ایسی بھی اداکارہ ہے جس نےآسکر  ایوارڈز  میں  شرکت کیلئے معذرت کر لی وہ ہیں بولی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا ۔ جس نے گزشتہ سال کے آسکر ایوارڈز میں شرکت کر کے  شائقین کی خوب توجہ حاصل کی تھی تاہم وہ اس سال اپنے مصروف ترین شیڈول کی وجہ سے اس نامور ایوارڈ شو کا حصہ نہیں بنیں گی۔  

پریانکا چوپڑا اس وقت اپنے امریکی شو 'کوائنٹیکو' کے دوسرے سیزن کی شوٹنگ میں مصروف ہیں. جس کے ساتھ ساتھ وہ ممبئی میں بھی اپنے پروجیکٹس پر کام کررہی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ 89 اکیڈمی ایوارڈز ان کی فہرست میں موجود نہیں۔

پریانکا چوپڑا کا کہنا تھا کہ میں ہوائی جہاز کا سفر اس طرح کرتی ہوں، جیسے لوگ گاڑیوں کا کرتے ہیں، میرا پاسپورٹ بھر چکا ہے، ایسا لگتا ہے جیسے میرے پر ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ سال پریانکا چوپڑا نے آسکر ایوارڈز میں ایک ایوارڈ پیش کرنے کے لیے شرکت کی تھی، انہوں نے گزشتہ سال کے ایمی ایوارڈز اور رواں سال کے گولڈن گلوبس میں بھی ایوارڈز پیش کیے.