پی سی بی نے ریجنل کرکٹ ٹورنامنٹ کے اہم میچز کراچی منتقل کردیئے

پی سی بی نے ریجنل کرکٹ ٹورنامنٹ کے اہم میچز کراچی منتقل کردیئے

لاہور ( ابراہیم با دیس) پنجاب اور گردو نواح میں جاری شدید دھند اور سردی کی لہر کے باعث ٹورنامنٹ کے میچز مکمل نہ ہونے کے باعث پی سی بی کو تواتر سے شکایات موصول ہورہی تھی۔ جس پربورڈ نے ایونٹ کے دونوں سیمی فائنل اور فائنل میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور سے کراچی منتقل کردیئے ہیں۔ اب یہ میچز بالترتیب 23،24اور 27 جنوری کو کراچی میں ہوں گے۔ دوسری جانب پی سی بی انڈر 19 انٹرڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کے کھلاڑی بھی اتفاق گراونڈ اور کرکٹ سنٹر لاہور کی پچ کو بھی بارش کے دوران نہ ڈھانپے جانے سے پریشانی کا شکار ہیں اور بورڈ سے معاملے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔