پانامہ کیس، وزیراعظم کی نا اہلی کی جماعت اسلامی کی درخواست سماعت کیلئےمنظور

پانامہ کیس، وزیراعظم کی نا اہلی کی جماعت اسلامی کی درخواست سماعت کیلئےمنظور

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے پانامہ کیس میں جماعت اسلامی کی وزیر اعظم کی نا اہلی کی درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے وزیر اعظم سمیت تمام فریقین سے تحریری جواب طلب کرلیا۔ سراج الحق کہتے ہیں کہ وہ سب کا احتساب چاہتے ہیں۔ عدالت میں وزیر اعظم کے وکیل تسلی بخش جواب نہیں دے سکے ۔سپریم کورٹ میں جماعت اسلامی کی وزیر اعظم کی نا اہلی کی درخواست پر سماعت جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔ عدالت نے جماعت اسلامی کی درخواست پر وزیر اعظم سمیت تمام فریقین سے تحریری جواب طلب کرلیا جبکہ اٹارنی جنرل کو بھی نوٹس جاری کردیا۔ 

جماعت اسلامی نے وزیر اعظم نواز شریف کو نااہل قرار دینے کے لئے ایک روز قبل درخواست دائر کی تھی،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ وزیر اعظم نے پانامہ لیکس سامنے آنے کے بعد ایسے بیانات دیئے جن میں تضاد ہے، لہذا انہیں نااہل قرار دیا جائے۔

ادھر میڈیا سے گفتگو میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ وہ سب کا احتساب چاہتےہیں ،وزیراعظم کو بیٹوں کی جانب سے ملنے والے تحائف کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ اتنےبڑےگفٹ شاید کوئی ریاست بھی دوسری ریاست کو نہ دےسکے۔ سراج الحق نے کہا جب تک ملک میں کرپشن کا خاتمہ نہیں ہوگا ،عام آدمی کو اس کے حقوق نہیں مل سکتے ۔

مصنف کے بارے میں