عمران خان نے صوبہ خیبرپختونخوا میں تبدیلی کا نام پرویزخٹک رکھ دیا ہے: انجینئرامیرمقام

 عمران خان نے صوبہ خیبرپختونخوا میں تبدیلی کا نام پرویزخٹک رکھ دیا ہے: انجینئرامیرمقام

اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر انجینئرامیرمقام نے کہا ہے کہ عمران خان نے صوبہ خیبرپختونخوا میں تبدیلی کا نام پرویزخٹک رکھ دیا ہے۔عمران خان نے کے پی کے میں احتساب کے اداروں کو بند اور ان کے سربراہوں کو بدنام کیا ہے یہ کیسی تبدیی ہے کہ جس میں وزیراعلیٰ پرویز خٹک کا پورا خاندان ہی کو ایم این اے، ایم پی اے اور چیئرمین کا ٹکٹ دیا جاتا ہے۔شیرپائو کو پہلے کرپٹ کہتے تھے اب پرویز خٹک نے شمپو سے دھوکر ان کوصاف کر دیا ہے۔

ان خیالات کااظہار وزیر اعظم کے مشیر امیر مقام نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ امیر مقام نے کہا کہ میں ہوا میں باتیں نہیں کرتا ہمیشہ زمین حالات کے مطابق بات کرتا ہوں عمران خان پہلے پانامہ لیکس پر بات کرتے مگر اب وہ پانامہ کو چھوڑ کر دوسری چیزوں پر بات کررہے ہیں خدا کے لیے عمران خان جھوٹ بول کر قوم کو بے وقوف بنانا چھوڑ دیں۔ عمران خان کے قول و فعل میں تضاد ہے عمران خان تلاشی کی بات کرتے ہیں جب کے پی کے میں تلاشی شروع ہوئی تو احتساب کے اداروں کو بند کر دیا ابھی تو صرف پرویز خٹک اور چند وزراء کی تلاشی شروع ہوتی تو آپ نے کمیشن ہی ختم کر دیا ۔عمران خان کے پی کے کے عوام کو بتائیں کہ کتنے لوگوں کی تلاشی لی اور کتنوں کو ابھی تک پکڑا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  عمران خان پہلے شیر پائو کو کرپٹ کہتے تھے مگر پھر پرویز خٹک کے شمپو سے دھو کر ان کوصاف کر دیا ہے پہلے کہتے تھے کہ پارلیمان ہر خرابی کی جڑ ہے اور اب اسی پارلیمان کے مزے لے رہے ہیں کے پی کے میں جن وعدوں پر ووٹ لیے گئے ان میں سے کتنے وعدے عوام سے پورے کیے گئے ہیں۔

مصنف کے بارے میں