اب مجرموں کو مارنا اور بھی آسان، فیصل آباد پولیس نے پولیس مقابلوں کا جدید طریقہ متعارف کروا دیا ۔۔۔!!!!

اب مجرموں کو مارنا اور بھی آسان، فیصل آباد پولیس نے پولیس مقابلوں کا جدید طریقہ متعارف کروا دیا ۔۔۔!!!!

فیصل آباد: فیصل آباد پولیس نے پو لیس مقابلوں کا روایتی انداز بدل کر جدید طریقہ متعارف کروادیا، ڈکیتی کی واردات میں مزاحمت پر پو لیس ملازم کے قاتل کو مبینہ طور پر کار کی ٹکر سے ہلاک کر دیا.

پولیس رپورٹ کے مطابق 4 ماہ قبل غوثیہ کا لو نی کھڑیانوالہ کے ملزم وقار کھوکھر نے ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت کر نے پر تھانہ مدینہ ٹاؤن میں تعینات پولیس کانسٹیبل محمد اشرف کو گولی مار کر ہلا ک کر دیا تھا، جسے مدینہ ٹا ؤن پو لیس نے گرفتار کر لیا، اور وہ ان دنوں جسمانی ریمانڈ پر تھا، جسے ایک روز قبل صدر پولیس کے حوالے کیا گیا.

سوموار کی شام صدر پو لیس اسے ریکوری کےلئے لے جا رہی تھی، کہ چک نمبر 236 ر۔ ب کے قریب وہ پیشاب کر نے کے بہانے نیچے اترا اور پولیس پارٹی کو چکمہ دے کر کھیتوں میں فرار ہو گیا، جس کے 7 گھنٹے بعد ساتھیوں کے ساتھ کے ساتھ موٹر سائیکل پر جا رہا تھا، کہ مبینہ طور پر پیچھے سے آنے والی کار نے اسے کچل دیا، جس سے وہ موقعہ پر ہی ہلا ک ہوگیا، یوں ڈکیتی اور پولیس ملازم کا قاتل گرفتار ی کے ایک ہفتہ بعد انجام کو پہنچا دیا گیا۔

مصنف کے بارے میں