اداکارہ ادیتی راو سنجے دت کی بیٹی بننے کیلئے تیار ۔۔۔۔

اداکارہ ادیتی راو سنجے دت کی بیٹی بننے کیلئے تیار ۔۔۔۔

لاہور : بالی ووڈ ہدایتکار اومنگ کمار نے اداکارہ ادیتی راو حیدری کو اپنی فلم ”بھومی “ کیلئے سنجے دت کیساتھ مرکزی کردار کے لیے منتخب کر لیا۔
بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق انہوں نے اعلان کیا کہ ادیتی راو اس فلم میں ”بھومی “ کابنیادی کردار اداکریں گی جبکہ سنجے دت فلم میں ان کے والد کا کردار نبھائیں گے۔ اس فلم کی شوٹنگ آئندہ ماہ کے آغاز میں شروع ہوگی جبکہ 30 سالہ اداکارہ نے فلم میں اپنے کردار کیلئے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

اداکارہ کے انتخاب سے متعلق کیے جانیوالے سوال پر ہدایتکار اومنگ کمار نے کہا کہ ادیتی راو اس کردار کیلئے بہترین انتخاب ہیں، ان میں ہر وہ صلاحیت موجود ہے جو وہ بھومی میں دیکھنا چاہتے ہیں۔

مصنف کے بارے میں