وہ ایک چیز جو پاکستانیوں کو کھانے میں بے حد پسند ہے، سائنسدانوں نے اس کے مسلسل استعمال کو عمر میں اضافے کا طریقہ قرار دے دیا

: یہ بات اکثر سننے میں آتی ہے کہ مرچ مصالحے کا زیادہ استعمال صحت کے لئے اچھا نہیں لیکن امریکی سائنسدانوں نے مرچ کا ایسا فائدہ بتا دیا ہے کہ آپ کا جی چاہے گا کہ اسے ہر کھانے کا حصہ ضرور بنائیں۔

وہ ایک چیز جو پاکستانیوں کو کھانے میں بے حد پسند ہے، سائنسدانوں نے اس کے مسلسل استعمال کو عمر میں اضافے کا طریقہ قرار دے دیا

نیویارک : یہ بات اکثر سننے میں آتی ہے کہ مرچ مصالحے کا زیادہ استعمال صحت کے لئے اچھا نہیں لیکن امریکی سائنسدانوں نے مرچ کا ایسا فائدہ بتا دیا ہے کہ آپ کا جی چاہے گا کہ اسے ہر کھانے کا حصہ ضرور بنائیں۔

 ورمان یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے 16ہزار سے زائد افراد پر کی جانے والی 23سالہ تحقیق سے معلوم کیا ہے کہ کھانے میں باقاعدگی سے مرچوں کا استعمال کرنے والے افراد مرچ سے پرہیز کرنے والوں کی نسبت اوسطاً 13 فیصد لمبی زندگی پاتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ مرچ مصالحے متعدد طرح کی بیماریوں کے خلاف مدافعت پیدا کرتے ہیں، جن میں فالج اور دل کی بیماری سرفہرست ہے۔تحقیق کے دوران جمع کئے گئے اعدادوشمار سے معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ 23 سال کے عرصے کے دوران مرچ مصالحہ استعمال کرنے والوں میں شرح اموات 21.6فیصد تھی جبکہ اس کے برعکس مرچ مصالحوں سے پرہیز کرنے والوں میں یہ شرح 33.6 فیصد تھی۔

تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ اگرچہ یہ واضح نہیں کہ مرچ مصالحہ کیسے زندگی میں طوالت کا سبب بنتا ہے لیکن غالب امکان یہ ہے کہ ان کے استعمال سے خلیات کی بیرونی سطح پر پائے جانے والے ٹرانزیٹ ریسپٹر پوٹینشل چینل بہتر طور پر کام کرنے لگتے ہیں، جس کی وجہ سے دوران خون بہتر ہوتا ہے اور متعدد بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت بڑھ جاتی ہے۔