کمسن طیبہ دم توڑ گئی

لاہور کمسن بچی طیبہ دم توڑ گئی، مصری شاہ میں آتشزدگی کے واقعے میں جاں بحق بچوں کی تعداد 3 ہوگئی

کمسن طیبہ دم توڑ گئی

لاہور کمسن بچی طیبہ دم توڑ گئی، مصری شاہ میں آتشزدگی کے واقعے میں جاں بحق بچوں کی تعداد 3 ہوگئی۔لاہور کے علاقے مصری شاہ کے ایک مکان میں آگ لگنے کے واقعے میں جھلسنے والی ڈھائی سالہ طیبہ بھی دم توڑ گئی

 گھریلو ملازمہ ماں شکیلہ بی بی اپنے 4 بچوں کو سلا کر اپنے کام پر گئی تھی سردی سے بچانے کیلئے کمرے میں گیس کا چولہا جلادیا گیا جس سے گھر میں آگ لگ گئی۔

آگ لگنے کے واقعے میں 2 بچیاں موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں جبکہ ایک بچی اور شیر خوار حمزہ جھلس کر زخمی ہوگیا تھا، دونوں بچوں کو تشویشناک حالت میں میو اسپتال منتقل کیا گیا تاہم طیبہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔

اہل علاقہ کے مطابق بچوں کے والدین محنت مزدوری کرتے ہیں، جو بچوں کو گھر چھوڑ کر خود کام پر چلے جاتے تھے، ایک مرلے کے مکان میں ایک ہی کمرہ تھا، جس میں پڑا ہوا تمام سامان بھی جل کر راکھ ہوگیا