پاکستان کرکٹ ٹیم مارچ میں ویسٹ انڈیز کا دورہ کرےگی

پاکستان کرکٹ ٹیم مارچ میں ویسٹ انڈیز کا دورہ کرےگی

کیریبیئن: ویسٹ انڈیز نے رواں سال مارچ کے آخر میں پاکستان کے خلاف ہوم سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا۔تفصیلات کےمطابق پاکستان کی ٹیم مارچ کے آخری ہفتے میں ویسٹ انڈیز کا دورہ کرے گی۔سیریز دو ٹی ٹوئنٹی، تین ون ڈے اور تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل ہوگی۔

پاکستان کا دورہ ویسٹ انڈیز میں ایک تین روزہ سائڈ میچ بھی شیڈول ہے۔دورے کا آغاز اکتیس مارچ کو پورٹ آف اسپین میں ٹی ٹوئنٹی میچ سے ہوگا۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچز31مارچ اور2اپریل کوہوں گے،ایک روزہ میچز9،7 اور 11اپریل کو کھیلے جائیں گےجبکہ پہلا ٹیسٹ 22اپریل،دوسرا30اپریل اور تیسرا ٹیسٹ 10مئی سےکھیلا جائےگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان کرکٹ بورڈ کی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہاتھا کہ 9 فروری سے شروع ہونے والی پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں ہو گیا تو پاک ویسٹ انڈیز سیریز پاکستان میں یقینی ہو جائے گی۔