گورنر سندھ کی تقرری ، فاروق ستار اور اسحاق ڈار میں رابطہ

گورنر سندھ کی تقرری ، فاروق ستار اور اسحاق ڈار میں رابطہ

اسلام آباد : نئے گورنر سندھ کے تقرری کے معاملے پر ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار اور وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار میں رابطہ ہوا ہے. اس موقع پر فاروق ستار کو تقرری کے معاملے پر اعتماد میں لینے کی یقین دہانی کرائی گئی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق فاروق ستار نے اسحاق ڈار کو فون کرکے کہا کہ نئے گورنر سندھ کی تقرری کے معاملے پر اعتماد میں لیا جائے،جس پر وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ بے فکر رہیں، فیصلہ کرتے وقت آپ کی رائے ضرور لی جائے گی۔ سندھ کے نئے گورنر کی تقرری معاملے پر ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے حکومت سے رابطہ کیا اورا نہیں یاد دلایا کہ ایم کیو ایم سندھ کی دوسری بڑی سیاسی جماعت ہے،اس لئے انہیں نظر انداز نہ کیا جائے۔انہوں نے اسحاق ڈار سے گفتگو میں زور دیا کہ صرف مشاورت ہی نہیں، ایم کیو ایم کو اعتماد میں بھی لیا جائے،انہیں رائے میں شامل کرانے کی یقین دہانی کی گئی .