امریکہ کے سابق صدر ایچ ڈبلیو بش اسپتال میں داخل

 امریکہ کے سابق صدر ایچ ڈبلیو بش اسپتال میں داخل

ہوسٹن : امریکی کے سابق صدر ایچ ڈبلیو بش ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن کے ایک اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ان کے خاندان کے ایک ترجمان جم مک گریتھ نے بتایا کہ ملک کے 41 ویں صدر کو اختتام ہفتہ سانس لینے میں تکلیف کی بنا پر اسپتال داخل کرایا گیا تھا۔ ان کی حالت بہتر ہے اور توقع ہے انہیں جلد ہی اسپتال سے چھٹی مل جائے گی۔

92 سالہ صدر بارکنسنز کے مرض میں بھی مبتلا ہیں اور وہ چلنے پھرنے کے لیے بجلی سے چلنے والا اسکوٹر یا وہیل چیئر استعمال کرتے ہیں۔انہیں 2014 میں نمونیا اور سانس کی تکلیف کے باعث دو بار اسپتال داخل کرایا گیا تھا۔سن 2015 میں شمال مشرقی ریاست مین میں اپنی گردن کی ہڈی ٹوٹنے کی وجہ سے بھی انہیں کچھ وقت اسپتال میں گذارنا پڑا تھا۔وہ رونلڈ ریگن کی دومدت کی صدرات کے دوران نائب صدر کے طور پر کام کرچکے ہیں۔سینیئر بش 1989 سے 1993 کے عرصے میں ملک کے صدر رہے۔وہ سابق امریکی صدر جارج ڈبلیو بش کے والد ہیں ۔ان کے ایک بیٹے جب بش فلوریڈا کے گورنر رہ چکے ہیں۔سابق صدر کے دفتر کے ایک اعلان میں کہا گیا ہے کہ وہ اور ان کی اہلیہ باربرا اپنی عمر اور صحت کے تقاضوں کے پیش نظر مسٹر ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب میں شریک نہیں ہوں گے۔