لاہور ہائیکورٹ نےعثمان خٹک کی بطور مستقل آئی جی پنجاب تعیناتی کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا

لاہور ہائیکورٹ نےعثمان خٹک کی بطور مستقل آئی جی پنجاب تعیناتی کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا

لاہور :لاہور ہائیکورٹ نے عثمان خٹک کی بطور مستقل آئی جی پنجاب تعیناتی کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا،تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں مستقل آ ئی جی پنجاب تعیناتی کیس کی سماعت ہوئی تو پنجاب حکومت کی جانب سے بتا یا کہ عثمان خٹک کو مستقل آئی جی پنجاب تعینات کر دیا گیا ہے۔

جس پر عدالت نے استفسار کیا کہ ان کی ریٹائرمنٹ میں کتنا عرصہ باقی ہے ،پنجاب حکومت کی جانب سے بتایا گیا کہ عثمان خٹک کی ریٹائرمنٹ پر 3 ماہ باقی ہیں جس پر عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ ہائیکورٹ کے احکامات پر عملدرآمد نہیں کیا جا رہا ہے عدالتی احکامات کو مذاق بنادیاگیا ،ہائیکورٹ کا کہنا تھا مستقل آئی جی پنجاب 3 سال کیلئے لگانا تھا صرف 3 ماہ کیلئے لگا دیا گیا عدالت نے عثمان خٹک کی بطور آئی جی پنجاب تعیناتی کا نوٹیفکیشن معطل کر کے 26 جولائی تک جواب جمع کرانے کا حکم دیدیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔