حکمران خاندان کیخلاف مزید ثبوت اکٹھے کر لئے ہیں، بابر اعوان کا دعویٰ

حکمران خاندان کیخلاف مزید ثبوت اکٹھے کر لئے ہیں، بابر اعوان کا دعویٰ

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایک بار پھر حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے کہا ان کے خلاف مزید ثبوت اکٹھے کر لئے ہیں اور ان کے گرد اب گھیرا مزید تنگ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ثبوت اکٹھے کرنے کے لیے سینیٹر اعظم خان سواتی کی ڈیوٹی لگائی اور سینیٹراعظم سواتی گزشتہ رات دبئی سے ثبوت لے کرآئے ہیں۔

انہوں پریس کانفرنس میں انکشاف کیا کہ وزیر خزانہ نے کہا تھا کہ وہ شیخ مبارک النہیان کے مشیر تھے۔ اسحاق ڈار کے بیٹے نے پاؤنڈ میں تحفے لئے اور باپ کو پاؤنڈ میں واپس دیئے ہیں۔ بابر اعوان نے کہا شریف خاندان کے اعتراضات کے حوالے سے سپریم کورٹ ایک ماہ پہلے فیصلہ سُنا چکی ہے جبکہ یہ 13 سوالات کسی سیاسی پارٹی نے نہیں بلکہ سپریم کورٹ نے پوچھے تھے اور نواز شریف کا خاندان جے آئی ٹی میں ایک سوال کا بھی جواب نہیں دے پایا۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ حکومتی خاندان کا احتساب ہونے جا رہا ہے یہ لمبی بحث والا کیس نہیں اور چند روز میں فیصلہ ہو جائے گا۔ پاناما کیس گیم چینجر ہے اور نواز شریف کے پاس اب بھی موقع ہے کہ وہ مستعفی ہونا جائیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں