موجودہ حالات کے پیش نظر وزیراعظم نے سیاسی رابطوں کا ٹاسک مولانا کو دیدیا

موجودہ حالات کے پیش نظر وزیراعظم نے سیاسی رابطوں کا ٹاسک مولانا کو دیدیا

اسلام آباد: ذرائع کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے نواز شریف سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے موجودہ سیاسی صورتحال اور پاناما کیس کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف نے سیاسی رابطوں کا ٹاسک مولانا فضل الرحمان کو دیدیا۔ مولانا فضل الرحمان نے وزیر اعظم کو یقین دہانی کروائی ہے کہ جمہوریت کی بالادستی کیلئے حکومت کے ساتھ ہیں۔

یاد رہے 10 جولائی کو پاناما جے آئی ٹی کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد اپوزیشن کی طرف سے وزیراعظم سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے اور سپریم کورٹ میں جے آئی ٹی کی رپورٹ پر دو دنوں سے سماعت بھی چل رہی ہے۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں