سب سے پہلے خانہ کعبہ کی تصویر کس نے بنائی؟

سب سے پہلے خانہ کعبہ کی تصویر کس نے بنائی؟

مکہ مکرمہ : کعبہ شریف کی قدیم تصاویر سے اندازہ ہوتا ہے کہ کرہ ارض پر موجود اللہ کے اس مقدس گھر کی تصاویر بنانے کا سلسلہ بہت پرانا ہے مگر پہلی بار باقاعدہ کیمرے کی آنکھ میں بیت اللہ کو سمونے کا اعزاز مصری فوٹوگرافر ’محمد صادق بیہ‘ کو حاصل ہے۔

محمد صادق بیہ نے آج سے 138 برس پیشتر یعنی 1880ء میں بنائی۔ موصوف نے یہ تصویر اپنے سفر حجاز کے دوران بنائی اور حرمین شریفین کی زیارت کے حوالے سے چار کتابیں بھی لکھیں۔

آج سے قریبا ڈیڑھ سو برس قبل لی گئی تصاویر میں خانہ کعبہ کےغلاف کو بھی دیکھا جا سکتا ہے جو سیاہ ریشمی کپڑے سے تیار کیا گیا اور اس پرقرآنی آیات سنہری حروف میں منقش ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں