پرتگال کے جنگلات میں آگ لگنے سے 24 افراد ہلاک

 پرتگال کے جنگلات میں آگ لگنے سے 24 افراد ہلاک

لزبن:پرتگال کے وزیرِ اعظم اینٹونیو کوسٹا نے کہاہے کہ مرکزی پرتگال کے جنگلات میں لگنے والی آگے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 24 تک پہنچ گئی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا ہم ایک خوفناک المیہ دیکھ رہے ہیں۔ اب تک مرنے والے24افراد کی تصدیق ہو چکی ہے اور اس میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

اس سے قبل سیکریٹری آف سٹیٹ فار انٹیرئیر جارج گومز نے کہا تھا کہ تین افراد پھیپڑوں میں دھواں بھرنے جبکہ 16 اپنی گاڑیوں میں ہلاک ہوئے۔پرتگالی حکومت کے مطابق آگے کی وجہ سے ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر افراد وہ تھے جو پیڈروگا گرینڈ کے علاقے کوئیمبرا کے جنوب مشرقی سے 50 کلو میٹر دور اپنے گاڑیوں کے ذریعے بھاگنے کی کوشش کر رہے تھے۔اطلاعات کے مطابق زخمی ہونے والے 20 افراد میں سے متعدد فائر فائیٹرز ہیں۔ابھی تک آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں