پاکستان کی سات ممتاز کمپنیو ں کی پہلی مرتبہ ’ ’ سرمایہ کاری کےلئے امریکہ کا انتخاب، سربراہ کانفرنس “ میں شرکت

پاکستان کی سات ممتاز کمپنیو ں کی پہلی مرتبہ ’ ’ سرمایہ کاری کےلئے امریکہ کا انتخاب، سربراہ کانفرنس “ میں شرکت

لاہور:پاکستان کے صنعتی شعبے کی سات ممتاز کمپنیوں کے نمائندے پہلی مرتبہ ’ ’ سرمایہ کاری کےلئے امریکہ کا انتخاب، سربراہ کانفرنس “ میں شریک ہیں۔ مذکورہ کانفرنس 18سے 20جون تک امریکہ میں جاری رہے گی ۔

بتایاگیا ہے کہ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ پاکستان کی عالمی شہرت یافتہ کمپنیاں اس سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گی جو دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مربوط بنانے کے لئے فورم فراہم کرے گی۔پاکستان کے علاوہ امریکی ریاستوں اور علاقوں اور بین الاقوامی مارکیٹ سے 65نمائندے اس سربراہ اجلاس میں شریک ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔