معروف گلوکار علی ظفر اور مایا علی کا پاکستانی ٹیم کے نام پیغام وائرل ہوگیا

معروف گلوکار علی ظفر اور مایا علی کا پاکستانی ٹیم کے نام پیغام وائرل ہوگیا

اسلام آباد: کرکٹ کےمنی ورلڈ  کپ (چیمپئنز ٹرافی )کے بخار نے جہاں پاکستان ،بھارت سمیت ساری دنیا کو سحر میں لے رکھا ہے وہیں فنکار ،گلوکار بھی کسی سے پیچھے نہیں ۔
پاکستان کا میچ شروع ہونے سے پہلے معروف گلوکار علی ظفر اور مایا علی سمیت دوسرے دوستوں کا پاکستانی ٹیم کے نام دیا گیا پیغام وائرل ہو گیاہے ۔ علی ظفر نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر پیغام دیا کہ ”تم جیتویا ہارو ہم تمھارے ساتھ ہیں “ اس موقع پر علی ظرف سے پاکستانی ٹیم کے کپتان کے نام بھی اہم پیغام دیا جس میں انہوں نے کہا کہ ”اگر سرفراز جیت گئے تو تم انگلش میں بولو، پنجابی ،یا پشتو میں بولو ہمیں کوئی فرق نہیں ، انشاءاللہ ہم جیتیں گے “۔۔آخر میں سب نے مل کر “پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگا دیا “۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.