باپ کی شفقت بیٹیوں کی طرف زیادہ ہوتا ہے، تحقیق

جارجیا : ایموری یونیورسٹی آف جارجیا کی جانب سے کی جانے والی حالیہ تحقیق میں ثابت ہوا ہے کہ باپ بیٹوں کے مقابلے میں بیٹیوں سے زیادہ لگاو¿ اور شفقت کرتے ہیں۔

امریکی ریاست جارجیا کی ایموری یونیورسٹی نے باپ کی بیٹے اور بیٹیوں سے قریبی تعلقات اور لگا پر تحقیق کی جس سے ثابت ہوا کہ والد بیٹوں کے مقابلے میں بیٹیوں سے زیادہ لگا رکھنے کے علاوہ زیادہ قریب ہوتے ہیں۔ تحقیق کے مطابق باپ بیٹیوں سے نرمی اور شفقت سے پیش آتے ہیں اور ان سے کھل کراپنے خیالات کا اظہار کرتے ہیں یہی نہیں والد بیٹیوں سے اپنے دکھ درد اور خوشی کے لمحات بھی بانٹتے ہیں لیکن بیٹوں سے والد کا معاملہ اس کے بالکل برعکس ہوتا ہے۔
تحقیق کی مرکزی ریسرچر اور ایموری یونیورسٹی میں اسسٹنٹ پروفیسر جینیفر ماسکارو کہتی ہیں کہ بیٹوں کے مقابلے میں بیٹیوں کے پکارنے پر والد جلدی ردعمل کا اظہار کرتے ہیں جبکہ باپ بیٹیوں سے زیادہ محتاط انداز میں بات کرتے ہیں۔ اور گفتگو میں نرمی اور پیار کا جذبہ رکھتے ہیں خاص طور پر تعلیمی میدان میں کامیابیوں سے متعلق لازمی بات چیت کرتے ہیں۔ ایموری یونیورسٹی کی جانب سے کی جانے والی تحقیق میں 52 افراد کو شامل کیا گیا جس میں سے 30 افراد بیٹیوں اور 22 افراد بیٹوں کے والد تھے۔