پاکستان میں نوکیا 3310 کی قیمت دیگر ممالک سے زیادہ

لاہور: مایہ ناز موبائل فون کمپنی نوکیا کا شاندار کو جدید موبائل فون 3310 پاکستان میں فروخت کے لیے پیش کردیا گیا ہے تاہم اس کی قیمت توقع سے کچھ زیادہ ہے۔

پاکستان میں نوکیا 3310 کی قیمت دیگر ممالک سے زیادہ

لاہور: مایہ ناز موبائل فون کمپنی نوکیا کا شاندار کو جدید موبائل فون 3310 پاکستان میں فروخت کے لیے پیش کردیا گیا ہے تاہم اس کی قیمت دیگر ممالک مقابلے  زیادہ ہے۔
ایچ ایم ڈی گلوبل پاکستان کے کنٹری ہیڈ کامران خان کے مطابق کمپنی نے پاکستان میں اس فون کو ریلیز کرنے کا فیصلہ صارفین کے کے جوش و خروش کو دیکھ کر کیا، جو فروری میں موبائل ورلڈ کانگریس میں اسے متعارف کرائے جانے کے بعد سامنے آیا۔پاکستان میں اس کی قیمت 6490 روپے رکھی گئی جبکہ یورپی ممالک میں یہ 49 یورو (5800 پاکستانی روپے کے لگ بھگ) میں فروخت ہورہا ہے۔
نوکیا 3310کا یہ نیا ماڈل پرانے ورژن سے کچھ زیادہ جدید ٹیکنالوجی سے لیس نہیں مگر اب کی بار یہ کلر اسکرین، کیمرہ، مائیکرو یو ایس بی چارجنگ پورٹ، ہیڈفون جیک، 16 ایم بی اسٹوریج، مائیکرو ایس ڈی کارڈ سلاٹ، بلیوٹوتھ اور 2.5 جی انٹرجیٹ جیسے اضافے ضرور کیے گئے ہیں۔چار رنگوں سرخ، پیلے، گہرا نیلا اور گرے میں دستیاب فون کی خاص بات اس کی بائیس گھنٹے تک لگاتار ٹاک ٹائم والی بیٹری ہے جو ایک بار چارج ہونے پر 31 دن کا اسٹینڈ بائی ٹائم دیتی ہے۔