ذیابیطس کا مرض پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے، ماہرین

ذیابیطس کا مرض پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے، ماہرین

اسلام آباد: پاکستان میں ذیابیطس کا مرض وبائی صورت اختیار کررہاہے۔دنیا کے دیگر ممالک کے مقابلے میں پاکستان میں ذیابیطس کا شکار حاملہ خواتین کی تعداد بہت زیادہ ہے ۔اس سے بچنے کیلئے صحت مند طرز زندگی اپنائی جائے اور اچھی غذاکے ساتھ ورزش کو معمول بنایا جائے ۔ ماہرین امراض ذیابطیس نے کہا ہے کہ دنیا کے دیگر ممالک کے مقابلے میں ہمارے ملک پاکستان میں ذیابیطس کا شکار حاملہ خواتین کی تعداد بہت زیادہ ہے، بین الاقوامی ماہرین نے کہا کہ پاکستان میں ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔انٹرنیشنل ڈایابیٹس فیڈریشن کے ساتویں ایڈیشن اٹلس کے مطابق پاکستان میں ذیابیطس کے مریضوں کی موجودہ تعداد تقریبا ستر لاکھ ہے۔

مصنف کے بارے میں