گلیکسی ایس 8 کا 6 جی بی ریم ورژن بھی لانے کی تیاریاں

گلیکسی ایس 8 کا 6 جی بی ریم ورژن بھی لانے کی تیاریاں

لاہور : سام سنگ کے نئے فلیگ شپ سمارٹ فون گلیکسی ایس8 کے دلکش ڈیزائن اور بہترین سکرین والے فون نے شائقین کو بے چین کر کے رکھ دیا ہے اور دنیا بھر میں اس کی ریلیز کا بے صبری سے انتظار ہو رہا ہے۔
گلیکسی ایس 8 کا انٹرنیشنل ورژن تو 4 جی بی ریم کے ساتھ پیش کیا جائے گا لیکن اب یہ خبر بھی سامنے آئی ہے کہ 6جی بی ریم سے مزین اس کا ”بڑا بھائی“ بھی فروخت کیلئے پیش کیا جائے گا تاہم یہ صرف مخصوص ممالک میں ہی فروخت ہو گا۔
ذرائع کے مطابق 6 جی بی ریم والا گلیکسی ایس8 صرف چین میں ہی فروخت کیلئے پیش ہو گا جبکہ یورپ، امریکہ، کینیڈا اور مشرق وسطیٰ سمیت دنیا بھر میں صرف 4 جی بی ریم والا ورژن فروخت کیا جائے گا۔

مصنف کے بارے میں