ایپل کا چین میں دو تحقیقی مراکز قائم کرنے کا اعلان

ایپل کا چین میں دو تحقیقی مراکز قائم کرنے کا اعلان

واشنگٹن : ٹیکنالوجی کی امریکی کمپنی ایپل نے چین میں تحقیق اور ترقی کے دو مراکز قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق کمپنی کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بیجنگ اورشینزن کے بعد اب شنگھائی اور سوزوہو میں تحقیق اورترقی کے دومراکز قائم کئے جا رہے ہیں۔

کمپنی کے مطابق چین میں مجموعی طور پر مزید 3.5ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائیں گی۔ کمپنی کے مطابق چاروں مراکز رواں سال کے آخر تک فعال ہوجائیں گے۔