اپیل آئی فون نے برطانوی شہری کی جان لے لی

لندن :ایپل آئی فون برطانیہ میں ایک شخص کی موت کا سبب بن گیا ۔برطانیوی شہری رچرڈ بل باتھ ٹب میں نہانے کے دوران بیٹھا آئی فون چارجنگ پر لگا کر استعمال کر رہا تھا کہ اس دوران اسے زوردار کرنٹ لگا اور وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق 32 سالہ رچرڈ بل کی بیوی نے پولیس کو اطلاع دی اور بتایا کہ اس پر کسی نے حملہ کیا ہے تاہم جب باتھ روم سے آئی فون، چارجر ملا تو معمہ حل ہو گیا اور پتا چلا کہ رچرڈ بل نے اپنا آئی فون باتھ ٹب کے قریب رکھی ایکسٹینشن میں لگے چارجر کے ذریعے چارج کر رہا تھا کہ اس دوران پانی نے چارجر کو چھو لیا۔ رچرڈ کی موت کی تحقیقات کرنے والے عدالتی کمیٹی کے سربراہ نے اس موت کو حادثاتی قرار دیتے ہوئے ایپل کمپنی سے حفاظتی اقدامات اٹھانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمپنی چارجر پر انتباہی پیغام درج کرے تاکہ آئندہ ایسا کوئی حادثہ پیش نہ آئے۔