پاک افغان فلیگ میٹنگ،پاک فوج نے افغان موقف مسترد کر دیا

پاک افغان فلیگ میٹنگ،پاک فوج نے افغان موقف مسترد کر دیا

پشاور:پاکستانی فوج کے ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق افغانستان اور پاکستان کے نمائندوں کے درمیان سرحدی معاملات پر میٹنگ ہوئی ،اس میں پاکستان نے اپنی فوج کلی جہانگیر اور کلی لقمان سے ہٹانے کا افغان مطالبہ مسترد کر دیا۔آئی یس پی آر نے اپنے بیان میں کہا چمن میں باب دوستی ون سٹار بارڈ فلیگ میٹنگ ہوئی جس میں دونوں وفود کے درمیان فائر بندی پر اتفاق کیا گیا۔
اس ملاقات میں پاکستانی وفد کی سربراہی ڈی آئی جی ایف بلوچستان کر رہے تھے جبکہ افغان وفد کی سربراہی سابق بریگیڈیئر افغان بارڈر پولیس نے کی۔بیان کے مطابق افغان وفد نے پاکستان سے کہا کہ وہ مردم شماری سے قبل بین الاقوامی سرحد پر کلی جہانگیر اور کلی لقمان میں سے اپنی افواج کو ہٹائے۔
لیکن پاکستانی وفد نے اس بات کو دوہرایا کہ پاکستانی فوج بین الاقوامی سرحد پر پاکستان کی طرف تعینات ہے اور اس جگہ موجود رہے گی۔واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان چمن کی سرحد پر جھڑپوں کے بعد کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔
واضح رہے مئی کے شروع میں افغانستان سے سرحدی شہر چمن کے قریب افغانستان کی طرف سے گولہ باری سے بارہ افراد جاں بحق اور42 افراد زخمی ہو گئے تھے اس کے بعدپاک افغان سرحد کو بند کر دیا گیاتھا،دوسری طرف پاکستان نے جوابی گولہ باری میں پچاس افغان فوجیوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا تھا جبکہ پاکستان میں افغان سفیر عمر زخیل وال نے پاکستان کی طرف پچاس افغان فوجیوں کے ہلاکت کے فیصلے کو مسترد کر دیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں