گلگت بلتستان،بالائی فاٹا اور کشمیر میں گرج چمک کےساتھ ہلکی بارش کا امکان

 گلگت بلتستان،بالائی فاٹا اور کشمیر میں گرج چمک کےساتھ ہلکی بارش کا امکان

اسلام آباد: موسم کی بات کریں تو ملک کے بیشتر علاقے گرم اور خشک موسم کی لپیٹ میں ہیں جبکہ کراچی میں آج بادل انٹری دینگے ،جس سے مطلع جزوی طور پر ابرآلود ہوجائے گا ،اگلے چوبیس گھنٹے کے دوران گلگت بلتستان،بالائی فاٹا اور کشمیر میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

باغوں کے شہر لاہور میں کڑکتی دھوپ پھر شہریوں کے چھکے چھڑانے کو تیار شہر اقتدارمیں بھی گرمی جوبن پر  پارہ اوپر جانے لگا۔ کراچی کو دیکھیں تو آج بادلوں کی آمد ہوسکتی ہے تاہم وہ بن برسے چلے جائیں گے۔شہر میں 18 سے 36 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں بھی چلنے لگیں۔
موسم کاحال بتانے والوں کے مطابق اگلے چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے ، تاہم ہزارہ ڈویژن،گلگت بلتستان،بالائی فاٹا اور کشمیر میں بعض مقامات پر ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔

مصنف کے بارے میں