سلامتی کونسل میں چین کلبھوشن کے معاملے میں بھارت کی ہر کوشش ویٹو کر دے گا ،زاہد حامد

سلامتی کونسل میں چین کلبھوشن کے معاملے میں بھارت کی ہر کوشش ویٹو کر دے گا ،زاہد حامد

اسلام آباد: عالمی کی طرف سے فیصلہ آنے کے بعد پاکستان کے  معروف دفاعی تجز یہ نگار زید حامد کا کہنا ہے کہ کلبھوشن کو پاکستان کسی بھی صورت بھارت کے حوالے نہیں کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق دفاعی تجزیہ نگار زید حامد کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کلبھوشن یادیو کے حوالے سے عالمی عدالت کے فیصلے کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔ کلبھوشن کو کسی صورت بھارت کے حوالے نہیں کیا جائے گا۔ بھارت اس معاملے پر اگر سلامتی کونسل میں جاتا ہے تو تب بھی اس کا کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔ کلبھوشن یادیو کا معاملہ سلامتی کونسل میں جانے پر پاکستان چین سے ویٹو کروا لے گا۔ اس امر کا بھارتی حکام کو خوف بھی پتہ ہے  اور اسی چیز نے ان کی نیندیں اڑائی ہوئی ہیں ۔یاد  رہے کہ جمعرات کے روز عالمی عدالت کی جانب سے جاری کیے گئے حکم نامے میں پاکستان کو کلبھوشن یادیو کی پھانسی روکنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح رہے بھارت کے سلامتی کونسل میں جانے کی خبروں کے بعد پاکستان نے بھی تیاری کر لی ہے ۔سلامتی کونسل میں بھارت سے کیسے نمٹا جائے گا اس کے لیے  اقدامات کیے جارہے ہیں ۔