پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اربوں ڈالر کا نقصان ہوا

پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اربوں ڈالر کا نقصان ہوا

کراچی: پاکستان کے مرکزی مالیاتی ادارے اسٹیٹ بینک نے اپنی ایک رپورٹ میں واضح کیا ہے کہ ملک کو دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں اب تک 118 بلین ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ یہ نقصان پاکستان کی سالانہ ملکی پیداوار (GDP) کا ایک تہائی بنتا ہے۔

مرکزی پاکستانی بینک نے اپنی سالانہ رپورٹ میں واضح کیا کہ دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ پر اٹھنے والے اخراجات کی وجہ سے سماجی اور اقتصادی شعبوں کی ترقی کی رفتار کو شدید مشکلات و مصائب کا سامنا ہے۔

پاکستان ستمبر گیارہ سن 2001 کے دہشت گردانہ حملوں کے بعد سے امریکی قیادت میں دہشت گردی کے خلاف شروع ہونے والی جنگ کا پارٹنر ہے۔

مصنف کے بارے میں