اسلام آباد دھرناختم کروانے کے لیے ایف سی اور پولیس کے تازہ دم دستے پہنچ گئے

اسلام آباد دھرناختم کروانے کے لیے ایف سی اور پولیس کے تازہ دم دستے پہنچ گئے

اسلام آباد: اسلام آباد میں مذہبی جماعتوں کی طرف سے دھرنا بارہویں روز میں داخل ہو گیا ہے ۔ عدالت نے دھرنے کو ختم کرنے کا حکم دیا گیا تھا ۔ جس کے بعد سے صورت حال سامنے آئی ہے ، 

تازہ ترین صورت ہے کہ مطابق فیض آباد انٹر چینج پر دھرنے کے اردگرد ایف سی اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے ۔ پولیس کے تازہ دم دستے پہنچ گئے ہیں۔

ایف سی اور پولیس نے مقامی شہریوں کو آپریشن کے پیش نظر گھروں میں رہنے کی تاکید کی ہے ،ذرائع کا کہناہے کہ دھرنے کے قائدین کے سدیاتھ ابھی تک حکومت کی طرف سے مذاکرات کیے جارہے ہیں ، تاہم ابھی تک اس میں ڈیڈ لاک جاری ہیں ۔ 

قائدین کا کہناہے کہ مذکورہ قانون میں تبدیلی کروانے کے ذمہ داروں کو اپنے عہدوں سے فارغ کیا جائے ۔ آپریشن کے لیے ایف سی ، پولیس اور رینجرز کو شیلنگ اور دیگر اشیائ فراہم کر دی گئی ہیں ۔ جبکہ سکیورٹی اداروں کو کسی بھی قسم کا اسلحہ فراہم نہیں کیا گیا ۔ شیلنگ کو ہی اہم ہتھیار تصور کیا جائے گا۔ 

دھرنے میں مشکلات پید اکرنے والوں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے گا ، 

متوقع آُپریشن کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی ایمبولینس پہنچ گئیں ہیں ۔ ذرائع کا کہناہے کہ دھرنے کے مظاہرین نے اپنامقصد پورا ہونے تک عزم کیا ہوا ہے ۔ جبکہ دھرنے کے شرکا کے پاس ڈنڈے ، پتھر ، غلیلیں موجود ہیں ۔ 

دھرنے کے مظاہرین کا کہناہے کہ ہم پر آنچ آئی تو پورے شہر اور ملک سے سب ہمارے ساتھ آئیں گے ، جیسا ان کے ساتھ کیا جائے گاویسا ہی جواب حکومت کو ملے گا،

مزید تفصیلات کا انتطارہے۔۔۔۔۔۔