لبنان کے سابق وزیر اعظم سعودی عرب کے بعد کہاں جا رہے ہیں حیران کر دینے والی خبر آگئی

لبنان کے سابق وزیر اعظم سعودی عرب کے بعد کہاں جا رہے ہیں حیران کر دینے والی خبر آگئی

ریاض : لبنان کے مستعفی وزیر اعظم سعد رفیق الحریری سعودی عرب سے جلد ہی فرانس روانہ ہو جائیں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فرانسیسی وزیر خارجہ نے اس بات کی تصدیق کی کہ مستعفی لبنانی وزیر اعظم سعد الحریری نے فرانس آنے کی دعوت قبول کرلی ہے۔گزشتہ روز فرانسیسی صدر میکرون نے مستعفی لبنانی وزیر اعظم سعد الحریری کو فرانس آنے کی دعوت دے دی تھی۔ 

تاہم فرانسیسی صدر کا کہنا تھا کہ یہ دعوت سیاسی پناہ کی آفر نہیں ہے۔فرانس کے الیزیہ محل کے مطابق الحریری ممکنہ طور پر ہفتے کے روز فرانس پہنچ سکتے ہیں۔لبنانی وزیراعظم سعد الحریری نے 4 نومبر کو اپنی زندگی کو خطرہ ہونے کی وجہ بتا کر استعفیٰ دینے کا اعلان کیا تھا، وہ اس وقت سے تاحال سعودی عرب میں مقیم ہیں۔اس سے پہلے افواہیں گردش کررہی تھیں کہ حریری کو مستعفی ہونے پر سعودی عرب نے مجبور کیا ہے اور وہ سعودی عرب میں گرفتارہیں۔ 

سعد الحریری دو ہفتے پہلے ٹی وی کے ذریعے لبنان کی وزارت عظمی سے استعفی دینے کا اعلان کیا تھا، لیکن جمعرات کے روز سعودی اور فرانسیسی وزرائے خارجہ کی ملاقات کے بعد انہوں نے فرانس جانے کی دعوت قبول کر لی ہے۔دونوں رہنماوں نے کہا ہے کہ حریری جب چاہیں سعودی عرب چھوڑ سکتے ہیں۔حریری مستعفی ہونے کے بعد سے خلیجی خطے سے باہر نہیں نکلے