پاکستان اور سری لنکا کیخلاف تیسرا ون ڈے آج کھیلا جائے گا

پاکستان اور سری لنکا کیخلاف تیسرا ون ڈے آج کھیلا جائے گا

ابو ظبہی : ٹیسٹ سیریز کا بدلہ چکانے کیلئے قومی ٹیم سری لنکا کیخلاف تیسرے ون ڈے میں آج ابو ظبہی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں اترے گی ۔میچ  پاکستانی وقت کے مطابق شام 4 بجے دونوں ٹیمیں میدان میں اتریں گی قومی ٹیم کو سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل ہے ۔تیسرے میچ کے لئے قومی ٹیم میں کسی تبدیلی کا امکان نہیں اور دو میچز میں مسلسل ناکام ہونے والے احمد شہزاد کو ایک مرتبہ پھر موقع دیا جاسکتا ہے۔ احمد شہزاد پہلے میچ میں صفر اور دوسرے میں 8 رنز بناسکے تھے۔

دوسری جانب مہمان سری لنکن ٹیم میں بھی ایک تبدیلی ہوسکتی ہے۔ ملندا سری وردانا کی جگہ چمارا کپوگیدارا کو گیارہ رکنی ٹیم میں شامل کئے جانے کا امکان ہے۔