پی ٹی سی ایل کا ملک بھر میں اپنا سسٹم اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ

پی ٹی سی ایل کا ملک بھر میں اپنا سسٹم اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ

لاہور: پی ٹی سی ایل نے انٹر نیٹ کی کم سپیڈ سے تنگ شہریوں کی مشکل آسان کرنے کی ٹھان لی۔ پاکستان کی سب سے بڑی ٹیلی کام کمپنی پی ٹی سی ایل کی جانب سے انٹرنیٹ صارفین کو خوشخبری سنائی گئی ہے۔ کمپنی کی جانب سے ملک بھر میں اپنے سسٹم کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پی ٹی سی ایل نے ملک بھر کے اںٹرنیٹ صارفین کیلئے کاپر نیٹ ورک کو آپٹیکل فائبر میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس تبدیلی کے باعث اںٹرنیٹ کی رفتار 20 ایم بی پی ایس سے بڑھ کر 100 ایم جی پی ایس تک ہو جائے گی جبکہ پی ٹی سی ایل صارفین کی شکایات کا بھی ازالہ ہو جائے گا۔

یاد رہے اس پاکستان میں پی ٹی سی ایل کے صارفین کی تعداد لاکھوں میں ہے لیکن آئے روز انہیں انٹر نیٹ کی کم سپیڈ کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں