ایچی سن اسپتال لاہور میں خاتوں کے ہاں 5 بچوں کی پیدائش

ایچی سن اسپتال لاہور میں خاتوں کے ہاں 5 بچوں کی پیدائش

لاہور: لاہور کے لیڈی ایچی سن ہسپتال میں ایک خاتون نے 5 بچوں کو جنم دیا ہے۔ لاہور کے علاقے فیض آباد کے رہائشی کومل شہزاد نامی خاتون کو لاہور کے لیڈی ایچی سن ہسپتال لایا گیا تو وہاں پر خاتون نے تین بیٹے اور 2 بیٹیوں کو جنم دیا۔

ڈاکٹروں کے مطابق زچہ اور بچہ خیریت سے ہیں۔ اس موقع پر بچوں کے والد کا کہنا تھا کہ وہ بہت خوش ہیں اور یہ بچے اللہ کی دین ہیں اور دعا کرتا ہوں کے یہ بچے ملک اور قوم کے لئے بہتر کام کر کے ملک کا نام روشن کر سکیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں