ویتنام میں ایک جوڑے کے ہاں سات کلو وزنی بچے کی پیدائش

ویتنام میں ایک جوڑے کے ہاں سات کلو وزنی بچے کی پیدائش

ہنوئی: ویتنام کی ایک خاتون کے گھر بھاری بھرکم بچے کی پیدائش ہوئی ہے جس نے خود اس کے والدین سمیت سب کو حیران کر دیا ہے۔ بھاری بھرکم بچے کی پیدائش ہفتے کے روز مقامی اسپتال میں ہوئی اور بچے کا وزن 15.7 پونڈ جو کہ (7.1) کلو گرام ہے۔

بچے کے والد کا کہنا ہے کہ جب ڈاکٹروں نے مجھے بچے کے وزن کا بتایا تو مجھے یقین ہی نہیں ہوا۔ اسپتال کے ترجمان کے مطابق بچے کا وزن 7.1 کلو گرام ہے جب کہ ماں اور بچہ دونوں مکمل طورپر صحت مند ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اسی جوڑے کے ہاں وزنی بچے کی پیدائش 2013 میں ہوئی تھی جس کا وزن پیدائش کے وقت 4.2 کلو گرام تھا۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں