گوگل نے اپنے نئے اسمارٹ اسپیکر میں تبدیلی کا فیصلہ کرلیاہے

گوگل نے اپنے نئے اسمارٹ اسپیکر میں تبدیلی کا فیصلہ کرلیاہے

ٹیکساس: گوگل  اتظامیہ نے  دنیا بھر سے ملنے والی ہزاروں  شکایات کے بعد والوں نے اپنے نئے اسمارٹ اسپیکر میں تبدیلی کا فیصلہ کرلیاہے۔

تفصیلات کے مطابق کمپنی کے ذرائع کاکہناہے کہ 49ڈالر میں دستیاب ہوم منی اسمارٹ اسپیکر کے ڈیزائن میں کچھ خامیاں نکل آئی ہیں جس کی وجہ سے اسپیکر کے مالک کی ہر آواز منہ سے نکلتے ہی ریکارڈ ہوجاتی ہے جو اس اسپیکر کا ایک نقص قرار دیا جارہا ہے۔ گوگل نے معروضی حالات کی وجہ سے اب یہ فیصلہ کیا ہے کہ وہ پہلے تو بازار میں موجود ایسے منی اسپیکرز اٹھالے گی اور پھران میں موجود ٹچ کنٹرول سسٹم مکمل طور پر ختم کردیگی۔

جس کے بعد نئی صورت میں بازار میں دستیاب ہوگا۔ واضح ہو کہ’’ اینڈرائڈ پولیس ‘‘کے بانی اور ممتازصحافی آرٹیم روساکووسکی نے خود ہی اصل خامی کا سراغ لگایا ۔گوگل نے اب اپنے خریداروں کی سہولت کیلئے یہ انتظام بھی کیا ہے جس کے پاس یہ اسپیکر ہے وہ کمپنی سے ایسا سافٹ ویئر مفت حاصل کرے جس سے ٹچ کنٹرول سسٹم گھر بیٹھے ختم کیا جاسکے گا۔