مختلف درآمدی اشیاء کی قیمتوں میں اضافے پر خواجہ سراؤں کا شدید ردعمل

مختلف درآمدی اشیاء کی قیمتوں میں اضافے پر خواجہ سراؤں کا شدید ردعمل

لاہور: وفاقی حکومت کی جانب سے مختلف درآمدی اشیاء کی قیمتوں میں اضافے پر صوبائی دارالحکومت لاہور کے خواجہ سراؤں نے شدید ردعمل کااظہار کرتے ہوئے قیمتوں کے اضافے کو منی بجٹ قرار دیا ہے اور انہوں نے اس بجٹ کو مسترد کر دیا ہے.

اس سلسلے میں اشفاق عرف نومی کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے اپنے منی بجٹ میں خصوصی طور پر سرخی پاؤڈ ر سمیت میک اپ کے دیگر درآمد ی سامان کی قیمتوں میں اضافہ کر کے ان کے کاروبار کو تباہ کرنے کی کوشش کی ہے. اشفاق عرف نومی کا یہ بھی کہنا ہے کہ مقامی طور پر تیار کیا جانے والا میک اپ کا سامان کسی صورت بھی قابل استعمال نہیں, ان اشیاء کو استعمال کرنے سے نا صرف ان کا حسن متاثر ہوتا ہے بلکہ ان کے چہروں کو بھی خطرات لاحق ہیں.

اشفاق عرف نومی نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر میک اپ کے سامان کی قیمتوں کو واپس لے انہیں نے تنبیہ کی اگر حکومت نے میک اپ کی اشیا ء کی قیمتوں میں اضافہ واپس نہ لیا تو وہ اپنے روزگار کو بچانے کیلئے سڑکوں پر نکل آئیں گی۔

مصنف کے بارے میں