رنبیر کپور سے عام سی ملاقات تھی، ماہرہ خان

رنبیر کپور سے عام سی ملاقات تھی، ماہرہ خان

لاہور: مایہ ناز پاکستانیاداکارہ ماہرہ خان نے رنبیر کپور کے ہمراہ تصاویر پر خاموشی توڑ دی ، انہوں نے کہا کہ بھارتی اداکار رنبیر کپور سے ان کی ملاقات ایک عام سی ملاقات تھی۔
تفصیلات کے مطابق ماہرہ خان نے اپنی آنے والی فلم ”ورنہ“ کے ٹریلر لانچ کی تقریب میں شرکت کی جہاں ان سے تصاویر سے متعلق سوال کیا گیا پر ماہرہ خان نے کہا کہ میں نے اس سے بہت کچھ سیکھا ہے البتہ میں ہمیشہ خیال رکھتی ہوں کہ میں اپنی ذاتی زندگی کو کیمرے سے دور رکھوں۔ میں کچھ بھی دنیا کے لئے نہیں کرتی۔رنبیر سے میری ملاقات ایک عام ملاقات تھی جیسے ہر لڑکا اور لڑکی کی ہوتی ہے۔
واضح رہے کہ اس وقت ماہرہ خان اپنی فلم 'ورنہ' کی تشہیر میں مصروف ہیں جس کی ہدایتکاری کے فرائض شعیب منصور نے سر انجام دیئے ہیں۔فلم ورنہ آئندہ ماہ 17 نومبر کو سینما گھر کی زینت بنے گی۔