بے نظیر قتل کیس کے فیصلے کیخلاف پیپلز پارٹی نے اپیل دائر کر دی

بے نظیر قتل کیس کے فیصلے کیخلاف پیپلز پارٹی نے اپیل دائر کر دی

راولپنڈی: لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں بے نظیر بھٹو کے خاوند آصف علی زرداری نے انسداد دہشت گردی عدالت کے فیصلے کے خلاف وکیل لطیف کھوسہ کے توسط سے اپیل دائر کی۔ پیپلز پارٹی کی جانب سے عدالت میں دائر کردہ تین اپیلوں میں ایک اپیل سابق صدر پرویز مشرف، دوسری اپیل رفاقت حسین اور تیسری اعتزاز شاہ کے خلاف ہے۔

عدالت میں اپیل دائر کرنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ اپیلوں میں نامزد ملزمان کو سزائے موت دینے کی اپیل کی گئی ہے اور جن ملزمان کو عدالت نے بری کیا انہیں بھی سزائے موت دینے کی اپیل کی ہے۔

لطیف کھوسہ نے کہا کہ بے نظیر بھٹو کو سیکیورٹی نہیں دی گئی اور انہوں نے اس کا اظہار صحافی مارک سیگل کو بھی ایک ای میل کے ذریعے بتایا تھا۔ لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ بے نظیر بھٹو نے واضح لکھا تھا کہ اگر انہیں کچھ ہوا تو ذمہ دار پرویز مشرف ہوں گے جب کہ پرویز مشرف نے انہیں دھمکیاں بھی دی تھیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں