میاں صاحب کو کہا تھا کہ شہزادہ سلیم نہ بنیں ،آصف زرداری

میاں صاحب کو کہا تھا کہ شہزادہ سلیم نہ بنیں ،آصف زرداری

پشاور:پی پی پی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ میاں صاحب کو لندن میں کہا تھا کہ شہزادہ سلیم نہ بنیں ،یہ مغل بادشاہ اور شہزادہ سلیم بن گئے ہیں ، اسد گلزار این اے فور سے امیدوار ہوں گے ۔ قومی اسمبلی کے حلقے این اے فور کے مرحوم امیدوار گلزار کی گھر میڈیا سے گفتگو میں آصف علی زارداری کا کہنا تھا کہ این اے ایک سو بیس میں جیالے کو کھڑا کیا۔

نوجوانوں کو آگےلا رہے ہیں ،انہوں نے کہاکہ جیتنے کے بعد مریم نواز کے بیان میں سب کچھ عیاں ہے، میاں صاحب کو لندن میں کہا تھا آپ شہزادہ سلیم نہ بنیں،آصف زرداری نے کہاکہ پاکستان کےلئے ہم نے بہت کچھ کیا، بہت کچھ کرنا باقی ہے،خیبر پختونخواہ میں تیس سال سے جنگ ہورہی ہے۔انہوں نے کہا کہ نوجوان قیادت سے کافی امیدیں ہیں اور پاکستان کو نوجوان قیادت نے بنانا ہے۔

سابق صدر نے کہا کہ نوازشریف کو کہہ دیا تھا کہ آخری سال سیاست کروں گا، حکومت کا آخری سال ہے، اس لیے سیاست کر رہا ہوں۔آصف زرداری نے کہا کہ پارٹی کو نوجوانوں کی سخت ضرورت ہوتی ہے، ہم نے این اے 120 سے جیالے کو امیدوار بنایا، ہر سیاسی جماعت کو چاہیے کہ وہ اپنے ساتھ یوتھ کو ملائے۔

انہوں نے کہا کہ این اے120 میں فتح کے بعد مریم نواز کا بیان سن لیں، اس میں بہت کچھ ہے۔آصف علی زرداری نے کہا کہ لیاقت جتوئی کوکوئی وکٹ سمجھتا ہے توان کی سیاسی بصیرت پرسوالیہ نشان ہے؟